وزیراعلیٰ شہباز شریف کا چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

چوہدری نثارکے پارٹی کے قائم مقام صدراور پرویز رشید بیان پرتحفظات سے متعلق بھی شہبازشریف سے بات کی

ہفتہ 19 اگست 2017 22:42

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی سیاسی ..
اسلام آباد ،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال ، پارٹی کی نئی قیادت سے متعلق بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

چوہدری نثارکے پارٹی کے قائم مقام صدراور پرویز رشید بیان پرتحفظات سے متعلق بھی شہبازشریف نے تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پاناما کیس سے لے کر نوازشریف کی نااہلی تک اور پھر نوازشریف کی براستہ جی ٹی روڈ لاہورواپسی پرپارٹی قیادت سے دوریاں اختیارکیے ہوئے ہیں۔تاہم اب چوہدری نثارکواعتراض ہے کہ سرداریعقوب اصرکوبغیرجنرل کونسل اجلاس کے پارٹی کاقائم مقام صدرکیوں بنادیاگیاہے۔گزشتہ روزسابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے بیان دیاکہ ہماری وزارت داخلہ ہونے کے باوجوداتناکچھ ہوگیا۔ اس پربھی چوہدری نثارکے ترجمان نے بیان جاری کیاتھا۔