ایاز صادق کے جسٹس کھوسہ کیخلاف ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے،عمران خان

ریفرنس سے عیاں ہوگیا کہ ایازصادق نواز شریف کی کرپشن بچارہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف ایازصادق کے پاس تحقیقات کی صلاحیت نہیں تومیرے اور جہانگیر ترین کیخلاف بھی الیکشن کمیشن کو کیسے ریفرنسز بھجوائی سوشل میڈیا پر ردعمل

ہفتہ 19 اگست 2017 22:42

ایاز صادق کے جسٹس کھوسہ کیخلاف ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے،عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے جسٹس کھوسہ کیخلاف ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے،ریفرنس سے عیاں ہوگیا کہ ایازصادق نواز شریف کی کرپشن بچارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایاز صادق کے ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایاز صادق کا یہ کہنا کہ ان کا دفترتحقیقاتی ادارہ نہیں کئی سوال جنم دیتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ ایازصادق نے میرے اور جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن ریفرنسز کیسے بھجوائی ایاز صادق کے پاس تحقیقات کی صلاحیت نہیں تو نواز شریف کیخلاف ریفرنس کیسے مسترد کیا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کرپشن بچانے کیلیے ہر حد تک جانے پر آمادہ دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایاز صادق نے جانبداری دکھائی ہے تاہم وہ عہدے پر رہنے کیلئے اہل نہیں رہے۔