چودھری شجاعت کا کراچی دورہ ناکام تھا،ماروی میمن

ہفتہ 19 اگست 2017 22:32

چودھری شجاعت کا کراچی دورہ ناکام تھا،ماروی میمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) بینظیر انکم سپورٹ کی چیئرپرسن اور پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کا کراچی دورہ ناکام تھا،ن لیگ میں دھڑے نہیں بن رہے، ن لیگ متحد ہے،لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پورے ملک میں بھی جلسے کرلے پھربھی ن لیگ کو نہیں ہراسکتی،ما ن لیگ میں دھڑے نہیں بن رہے، نشیخ رشید کی ساری باتیں فضول ہیں اور ان پر تبصرہ کرنابیکارہے۔#

متعلقہ عنوان :