پاکستان میں 10 روپے کا سکہ جاری کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 20:41

پاکستان میں 10 روپے کا سکہ جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) پاکستان میں 10 روپے کا سکہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں 10 روپے کا سکہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکہ چاندی کی دھات سے بنایا گیا ہے جس پر فیصل مسجد کی تصویر آویزاں ہے۔ تاہم اسٹیٹ بینک یا حکومت کی جانب سے تاحال 10 روپے کا سکہ جاری کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ سکے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہفتے کے روز سامنے آئیں۔

متعلقہ عنوان :