وزیرمملکت اطلاعات کا خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے لوگوں کے متاثر ہونے پراظہار افسوس

عدالتوں سے مفرور عمران پہاڑوں سے نیچے اتر کر دیکھیں کہ خیبر پختونخوا کی عوام کی کیا حالت ہے ، تبدیلی کام اور عوام کی خدمت سے آتی ہی محض نعروں سے نہیں ، پنجاب حکومت کا خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، اس مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے ساتھ شانا بشانہ کھڑے ہیں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

ہفتہ 19 اگست 2017 22:29

وزیرمملکت اطلاعات کا خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے لوگوں کے متاثر ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے لوگوں کے متاثر ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں سے مفرور عمران پہاڑوں سے نیچے اتر کر دیکھیں کہ خیبر پختونخوا کی عوام کی کیا حالت ہے ، تبدیلی کام اور عوام کی خدمت سے آتی ہی محض نعروں سے نہیں ، پنجاب حکومت کا خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، اس مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے ساتھ شانا بشانہ کھڑے ہیں ۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وبا پھیلنے اور اس سے لوگوں کے متاثر ہونے پراظہار افسوس کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کا خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، اس مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے ساتھ شانا بشانہ کھڑے ہیں،ڈینگی کے خاتمے میں شہباذ شریف اور ان کی ٹیم کی مہارت اور تجربہ کو قومی اور بینالاقوامی سطح پر سہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے مفرور عمران پہاڑوں سے نیچے اتر کر دیکھیں کہ خیبر پختونخوا کی عوام کی کیا حالت ہے ،تبدیلی کام اور عوام کی خدمت سے آتی ہی محض نعروں سے نہیں ،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب عوام کی خدمت اور کام کرنے کے لئے پہاڑوں سے نیچے اترنا پڑھتا ہے ۔