شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،

ملکی صورتحال ،مسلم لیگ (ن) کے معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 19 اگست 2017 22:29

شہباز شریف اور  چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ملکی صورتحال ،مسلم لیگ (ن) کے معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ گزشتہ روز جمعہ کو ہوا تھا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملکی صورتحال، مسلم لیگ(ن) کے معاملات، بعض پارٹی رہنمائوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر تبادلہ خیالات کیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو گی۔