محمد شہبازشریف کی پارٹی رہنمائوں کو قومی اداروں کے خلاف بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 19 اگست 2017 22:29

محمد شہبازشریف کی پارٹی رہنمائوں کو قومی اداروں کے خلاف بیان بازی نہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارٹی کے تمام رہنمائوں اور عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ہو-وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا-انہوں نے مزید کہاکہ میں مسلم لیگ(ن) کے تمام بہی خواہوں سے بھی یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی خیال آرائی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اورا حترام کے منافی ہو-