وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرڈینگی ماہرین کی ٹیم خیبرپختونخواہ بھجوادی گئی ہے

ہفتہ 19 اگست 2017 22:26

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرڈینگی ماہرین کی ٹیم خیبرپختونخواہ بھجوادی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ماہرین کی ٹیم خیبرپختونخواہ بھجوادی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں چار اینٹامالوجسٹ پر مشتمل ٹیم خیبرپختونخواہ بھجوائی گئی ہے،اس کے علاوہ موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھجوایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،پروفیسر فیصل مسعود دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ کے پی کے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں خیبر پختونخواہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورڈینگی کی مرض سے نمٹنے کیلئے کے پی کے حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے اپنائی گئی حکمت عملی خیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ شیئر کریںگے۔

متعلقہ عنوان :