پولیس محافظ سکواڈنے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

ہفتہ 19 اگست 2017 22:26

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) تھانہ گلگشت کے علاقہ میںناکہ چوک کے قریب پولیس محافظ سکواڈنے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ،پولیس ذرائع کے مطابق گلگشت کے علاقہ ناکہ چوک کے رہائشی احمدنواز نانڈلہ کے گھر پانچ مسلح افرادداخل ہوئے اوراہلخانہ کویرغمال بناکرگن پوائنٹ پرلوٹ مارکرتے ہوئے نقدی ،زیورات ،موبائل فون اوردیگرگھریلواشیاء لوٹ کرفرارہوگئے ،اسی دوران پولیس محافظ سکواڈ معمول کے گشت پراسی علاقے میں موجودتھااہل محلہ کے شورپرمحافظ سکواڈ نے ڈاکوئوںکاپیچھاکرناشروع کردیا،ڈاکوئوںنے پولیس کوپیچھاکرتے دیکھا توانہوںنے محافظ پولیس پرفائرنگ شروع کردی،جواباًًمحافظ سکواڈپولیس نے بھی ڈاکوئوںپرفائرنگ کی ،تاہم ڈاکولوٹاہواسامان اورموٹرسائیکل چھوڑکررش ہونے کی وجہ سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے لوٹاہوامال برآمدکرکے مالکان کے حوالے کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوئوںکی تلاش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ گلگشت نے نامعلوم ڈاکوئوںکے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :