جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کی کارروائی ،

17اشتہاریوں سمیت 26مجرم گرفتار

ہفتہ 19 اگست 2017 22:26

جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کی کارروائی ،
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) ملتان پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 26جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیا،پولیس ترجمان کے مطابق ملتان پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرمختلف مقدمات میں مطلوب 17اشتہاری مجرمان سمیت 26جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا،دوران کارروائی پولیس نے 7منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 88لیٹرشراب اور720گرام چرس برآ مدکرلی جبکہ پولیس نے ایک اورمقام پرکارروائی کے دوران دوغیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افرادکو بھی گرفتارکیاجن کے قبضے سے ایک 30بورپستول ،ایک رائفل اورگولیاں برآمدکرلیں،گرفتارکئے گئے جرائم پیشہ افرادکے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :