ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائے تکمیل تک پہنچا یا جائے تاکہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات میسر آسکیں ،قائم مقام کمشنر راولپنڈی

ہفتہ 19 اگست 2017 22:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) قائم مقام کمشنر راولپنڈی ڈویژن طلعت محمود گوندل نے وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر حافظ عثمان عباسی کے ہمراہ اپنے دفتر میںمنعقدہ اجلاس کے دوران حلقہ این اے 50 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا کمشنر نے ہدایت کی کہ حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائے تکمیل تک پہنچا یا جائے تاکہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ صائمہ غفور،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اے ڈی نجمی ایس ای بلڈنگ رائو خورشید عالم،انجینئر اربن یونٹ نور زمان،ایکسیئن بلڈنگ رائو طاہر اکرام،ایکسین ہائی وے مری محمد صادق،ایس ڈی او ہائی وے کوٹلی ستیاںریاض انجم چوہدری،ممبر ضلع کونسل شوکت اقبال جنجوعہ،بلال یامین،راشد مبارک عباسی ،سہیل عباسی اور راجہ فیاض کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر حافظ عثمان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر حلقہ میںسکولوں ،سڑکوں ،واٹر سپلائی سکیموںاور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔حلقہ میں سکولوں کی 25 بوسیدہ عمارتوں میں سے 24 سکولوں کی ازسرنو تعمیر مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ایک عمارت کو 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں اراضی ریکارڈ سینٹر ، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال اور تھانے کی تعمیر کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ لوئر ٹوپہ تا کوہالہ ،میلاد چوک تا بن ،بنوٹ تا کوٹھہ اور موضع بھٹیاں تا سموٹ کی سڑ کوں کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ حافظ عثمان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں ،گلیوں اور سکولوں کی تعمیر کا کام 30 نومبر سے پہلے مکمل کر لیا جائے اس کے بعد خصوصا مری میںبرفباری کے وجہ سے کام جاری رکھنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہریونین کونسل میں طلباو طالبات کے لیے سکولز قائم کیے جائیں گے جس پر فوری عمل درآمد شروع ہوچکا ہے تاکہ دیہات کے لوگوں کو اپنے بچوں کے حصول تعلیم کے لیے دور دارز علاقوں میں نہ جانا پڑے اس کے علاوہ حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کے ساتھ دیہات کو شہر سے منسلک کرنے کیلئے سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے تاکہ گائوں کے رہنے والے لوگوں کیلئے شہروں تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔