چوہدری نثار علی خان کی بدولت عوام کو پینے کے صاف پانی کیساتھ علاقے میں وسیع تعمیراتی کام ہوئے ہیں

عوام اپنے محبوب قائد کے ساتھ ہر وقت شانہ بشانہ کھڑی ہے، عالمگیر خان درانی

ہفتہ 19 اگست 2017 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) چوہدری نثار علی خان ہمارے قائد ہیں ان کی کی بدولت آج عوام کو پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ پختہ گلیاں اور علاقے کی تعمیراتی کام ہوئے ہیں عوام اپنے محبوب قائد چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ہر وقت شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔ بروز ہفتہ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل77 فیصل کالونی کے وائس چیئرمین عالمگیر خان درانی نے وکیل کالونی کے مکینوں کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا عا لمگیر خان درانی نے کہا کی فیصل کالونی ، وکیل کالونی ، ائر رپورٹ سوسائٹی سمیت یوسی کی ہر وارڈ کی سطح پر کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن کا سہرا صرف چوہدری نثار علی خان کو جاتا ہے انھوں کہا کہ الیکشن2018میں حلقہ این ای52کی عوام اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کو اپنی ووٹ کی طاقت سے ایک تاریخی فتح سے کامیاب کروائیں گے۔

(جاری ہے)

عالمگیر خان درانی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے خود اپنے گریبانوں میں جھانکیں پھر کوئی بات کریں چوہدری نثار علی خان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور نہ ہی ان کے چاہنے والوں پر ہیں اللہ کی رضا کی خاطر عوام کی خدمت کرنا ان کا پہلا منشور ہے اور چوہدری نثار علی خان کی صلاحیتوں کو پوری دنیا جانتی ہے وہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور اس لیے پورے پاکستان میں ہر حلقے کی عوام چاہتی ہے کہ اسکا کے حلقے سے چوہدری نثار علی خان الیکشن لڑیں ۔

متعلقہ عنوان :