چار سالوں کے دوران خادم اعلیٰ پنجاب میاں کی کاوشوں اداروں کی حکمت عملی سے ڈینگی پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی ،جو لائق تحسین ہے ، ایم پی اے مسلم لیگ ن لبنٰی ریحان

ہفتہ 19 اگست 2017 22:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ چار سالوں کے دوران خادم اعلیٰپنجاب میاں محمد شہباز شریف کی کاوشوں ، حکومتی اداروں کی واضع اور بہتر حکمت عملی اور عوام کے تعاون کی بدولت اس سال ڈینگی پر قابو پانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جو لائق تحسین ۔

وہ بروز ہفتہ اپنے علاقے کی خواتین سے ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں خطاب کر رہیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی پر قابو اور اس کے سدباب کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔ جسکے باعث ڈینگی پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے مگر حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ڈینگی سے نجات حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کسی بھی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لہذا عوام اس مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دے اور ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر پر عمل کریں ۔ عوام ڈینگی کے خاتمے کیلئے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھے اس کے ساتھ ساتھ گھر، گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ دروازوں، کھڑکیوںکو پردوں اور جالیوں سے ڈھاپنئے۔ گھر پر موجود گملوں اور کیاریوں کو ایک دن وقفہ کرکے پانی لگائیں مچھر دانیوں اور مچھر مار سپرے کا استعمال کریں۔ کیونکہ ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :