Live Updates

باپ بیٹے کی لاہور یاترا کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں، بلاول کی تقریر کا متن جاتی امراء اور زرداری ہاؤس کی مشترکہ کاوش ہے،

نواز شریف اور نون لیگ کیطرح زرداری صاحب اور پیپلز پارٹی دو متضاد سمتوں میں کھڑے ہیں،آصف زرداری ایک مرتبہ پھر پی پی کا مفاد ایک جانب رکھ کر نواز شریف سے بغلگیر ہونے کو تیار ہیں، قوم الحمدللہ بیدار ہے اور جانتی ہے کہ پنجاب اور سندھ کے ٹھگوں سے نجات کے بغیر بہتری ممکن نہیں ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق کابلاول بھٹو کی مانسہرہ جلسہ میں کی گئی تقریر پر ردعمل

ہفتہ 19 اگست 2017 22:21

باپ بیٹے کی لاہور یاترا کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں، بلاول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق نے کہاہے کہ باپ بیٹے کی لاہور یاترا کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں۔بلاول کی تقریر کا متن جاتی امراء اور زرداری ہاؤس کی مشترکہ کاوش ہے ،نواز شریف اور نون لیگ کیطرح زرداری صاحب اور پیپلز پارٹی دو متضاد سمتوں میں کھڑے ہیں۔

وہ ہفتہ کو بلاول بھٹو کی مانسہرہ جلسہ میں کی گئی تقریر پراپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کے مفاد ایک جانب رکھ کر نواز شریف سے بغلگیر ہونے کو تیار ہیں۔نواز ،زرداری نورا کشتی کی ایک نئی قسط دکھا کر قوم کو گمراہ کرنے نکلے ہیں۔نواز-زرداری کرپشن اور لوٹ کا مال بچانے کیلئے آپس میں یکجا اور متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے مزید کہا کہ زرداری جانتے ہیں کہ نواز نہ بچ پائے تو ان کی نجات بھی ممکن نہیں۔بیچارے بلاول کو اندازہ نہیں کہ انکے والد آغاز سے پہلے ہی انکے سیاسی مستقبل پر فاتحہ خوانی کرچکے ہیں۔پختونخوا کی تعلیم اور صحت سے متعلق بلاول کی گفتگو انکی جہالت اور ناقص معلومات کا نتیجہ ہیں۔بلاول کی ایک کٹھ پتلی سے زیادہ حیثیت ہوتی تو کم از کم سندھ کے عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے ضرور کچھ کرتے۔

بلاول کو ملک کے کسی بھی حصے میں جاکر دعوے کرنے سے پہلے سندھ کے آئینے میں اپنی جماعت کی حکومت کا چہرہ دیکھنا چاہئیے۔ نعیم الحق نے کہا کہ قوم الحمدللہ بیدار ہے اور جانتی ہے کہ پنجاب اور سندھ کے ٹھگوں سے نجات کے بغیر بہتری ممکن نہیں۔نواز بھی قوم کا مال واپس کرے گا اور زرداری کو بھی قومی دولت لوٹانا ہوگی۔نورا کشتی کے بل بوتے پر قوم کو بیوقوف بنانے کے دن اب واپس نہیں آئیں گی:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات