ڈیرہ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین اور مولانا فضل الرحمان کے پیر عطاء اللہ شا ہ جاں بحق

وہ فجر کی نماز کے بعد چہل قدمی کیلئے نکلے تھے کے اچانک مسلح افراد نے اُن پر فائرنگ کردی

ہفتہ 19 اگست 2017 22:21

ڈیرہ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین اور مولانا فضل الرحمان ..
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) بنو ں اڈہ کے قر یب گنجا ن آباد علا قے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم دہشت گر د وں نے فائرنگ کرکے ممتاز عالم دین مولانا عطاء اللہ شا ہ کو قتل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عطاء اللہ شا ہ مہتمم جامعہ مسجد صدیقہ اکبر صبح کی نماز پڑھ کر مسجد سے حسب معمول واک کیلئے با ہر نکلے ملز ما ن فور ی درجنوں افراد کی موجودگی میں فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے پولیس کی بھا ری نفر ی موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لے لیا گیا قر یبی آبا د ی میں سر چ آپریشن شروع کر دیا مرحوم کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں فور ی طور پر پوسٹ مارٹم کیا گیا اور میت ان کے آبا ئی گا ئو ں خانقا ہ یٰسین زئی شریف پنیا لہ میں پہنچا دی گئی واضح رہے شہید کا تعلق جے یو آ ئی کے مر کز ی امیر مولانا فضل الرحمان کے پیر گھرا نے سے ہے اور وہ مولانا فضل الرحمان کے مدر سہ جامعة المعارف الشرعیہ کے مہتمم بھی رہ چکے تھے یا د رہے کہ ڈی آئی خا ن میں گزشتہ ایک ہفتے سے فر قہ ورا نہ دہشت گر د ی کی لہر آئی ہو ئی ہے جبکہ پولیس اس لہر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے اور فر قہ ورانہ دہشت گر دی کے چار واقعات میں دو پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو چکے ہیں لیکن پولیس کسی بھی ملزم کا سراغ نہ لگا سکی تا ہم ڈی پی او ملز ما ن کی جلد گرفتار ی کا عندیہ دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :