خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بالا کوٹ میں موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

،پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری ،شیری رحمان اورفیصل کنڈی بھی سوار پی پی پی کے تمام رہنما واقعے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پیلی ٹیکسی سکیم والی کارمیں سوار ہو کر نجی ہوٹل پہنچے

ہفتہ 19 اگست 2017 22:21

خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بالا کوٹ میں موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی ..
بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بالا کوٹ میں موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،ہیلی کاپٹر میں پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان، نیئر حسین بخاری اور فیصل کریم کنڈی بھی سوار تھے۔ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد خورشید شاہ اور دیگر رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پیلی ٹیکسی سکیم والی ٹیکسی میں سوار ہو کر نجی ہوٹل پہنچے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مانسہرہ میں جلسہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی، جلسے کے اختتام کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان، نیئر حسین بخاری اور فیصل کریم کنڈی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے کاغان جا رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث بالاکوٹ کے مقام پر ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر اتار گیا،اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سمیت پیپلز پارٹی رہنما ٹیکسی پر بیٹھ کر نجی ہوٹل پر پہنچے اور مقامی ہوٹل میں مختصر قیام کیا ۔بعد ازاں تمام رہنماء گاڑیاں کے ذریعے براستہ روڑ کاغان روانہ ہوئے۔