ن لیگ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے ججز کو قتل کروانے سے بھی گریز نہیں کرے گی: دفاعی تجزیہ نگار زید زمان حامد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 20:27

ن لیگ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے ججز کو قتل کروانے سے بھی گریز نہیں ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) زید حامد کا کہنا ہے کہ ن لیگ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے ججز کو قتل کروانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ نگار زید زمان حامد کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زید حامد کا کہنا ہے کہ ن لیگ ہمیشہ قانون اور سیاسی بحران میں عدلیہ پر حملہ کرتی ہے۔

ن لیگ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے ججز کو ہٹانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اس مقصد کیلئے ن لیگ ججز کو قتل کروانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ ججز کو اب احساس ہو جانا چاہیئے کہ انہوں نے سانپ کو صرف زخمی کرکے بڑی غلطی کی ہے۔ ججز کو سانپ کا سر بھی کچل دینا چاہیئے تھا۔