ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کا سیاست سے کناہ کشی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 20:17

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کا سیاست سے کناہ کشی ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے سیاست سے کناہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ملکی سیاستدان اور ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی جانب سے اپنی سیاست کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رشید گوڈیل نے سیاست سے کناہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور این اے 252 کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل آئندہ 2018 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رشید گوڈیل نے فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور خاندانی دباؤ کے باعث کیا ہے۔ متحدہ رہنما 2 سال قبل کراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے جس کے بعد سے ہی اہلخانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ 2 سال قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے۔