میئر کراچی کی ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات میں شرکت

ڈاکٹر روتھ فاؤ نے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کی روشن مثال قائم کی ان کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونے میں وقت لگے گا،وسیم اختر

ہفتہ 19 اگست 2017 22:16

میئر کراچی کی ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات میں شرکت
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات میں شریک ہوئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کی روشن مثال قائم کی ان کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونے میں وقت لگے گا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کے علاج کے لئے خود کو وقف کردیا تھا، کراچی میں ان کے ادارے کو جذام کے علاج کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل ہوا، انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، دکھی انسانیت کے لئے ان کی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ڈاکٹر روتھ فاؤ پاکستانیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :