عوامی وژن لے کر آئے ہیں ،اسلامی وفلاحی مملکت کاخواب جلد شرمندئہ تعبیر ہوگا ،حافظ نعیم الرحمن

چرم قربانی مہم کا آغاز جماعت اسلامی کا طرئہ امتیاز ہے ،دفترضلع شرقی میں اجتماع ناظمین سے امیرضلع محمد یونس بارائی ودیگر کا خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 22:16

عوامی وژن لے کر آئے ہیں ،اسلامی وفلاحی مملکت کاخواب جلد شرمندئہ تعبیر ..
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوامی وژن لے کر آئے ہیں ،اسلامی وفلاحی مملکت کاخواب جلد شرمندئہ تعبیر ہوگا ،خدمت انسانیت اورسماجی سرگرمیوں کے ذریعے مقاصد کے حصول کویقینی بنائیں گے ،معاشرے میں خیراوربھلائی کا ابلاغ ضرور ی ہے ،چرم قربانی مہم کا آغاز جماعت اسلامی کا طرئہ امتیاز ہے ،کارکنان جماعت اسلامی نے مشکل اورنامساعد حالات میں بھی اس مشن کوجاری رکھا ،کارکنان کی ہمت اور استقامت نے چرم قربانی مہم کوچارچاند لگادیے ،گزشتہ 4سالوں میں کھالوں میں اضافہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شہرکراچی میں بھتہ خوری ،قتل وغارت گری اورقبضہ مافیا کی سیاست دفن ہوگئی ،جلد روشنیوں کے شہرمیں خوشیاں لوٹانے کا سفرمنطقی انجام کوپہنچے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاظہار انہوں نے ارقم اسلامک سینٹر دفترضلع شرقی میں منعقدہ اجتماع ناظمین سے خطاب کے کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے امیرضلع شرقی وسابق ممبرسندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،نائب امرائے ضلع شرقی سید افتخاراحمد ،مرتضی غوری ،ڈاکٹرفواد احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری کراچی عبدالوہاب نے امرائے زونز کے ذریعے تنظیمی وافرادی قوت کا اجمالی خاکہ پیش کیا ۔

نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی وضلعی ذمہ دار الخدمت ڈاکٹرفواد احمد نے ملٹی میڈیا کے ذریعے چرم قربانی کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی اوراس کے ذریعے خدمت خلق کا جائزہ پیش کیا ۔ڈاکٹرفواد احمد نے الخدمت کے تحت چلنے والے مختلف شعبہ جات ہیلتھ سینٹر ،ہیلپ سینٹر ،واٹرفلٹریشن پلانٹ ،میت بسیں ،کنویں ،تعلیم ،جہیز اسکیم ،مواخات ،روزگار،بلاسودی قرضہ ،کفالت یتامی ،مستحقین میں قربانی کے گوشت کی تقسیم ،ہینڈپمپ اوردیگر پراجیکٹ کی تفصیلات بھی رکھیں ۔

حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چرم قربانی اوراجتماعی قربانی مہم کونئے عزم اورحوصلہ کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے ،ہرکارکن اپنا اپنا حصہ اوروقت ڈال کراجرعظیم کا مستحق بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے تینوں دنوں میں اپنے پائوں کوگرد آلود اور کپڑوں کوخون آلود کرنا دراصل سنت ابراہیمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وژن لے کر آئے ہیں ،اسلامی وفلاحی مملکت کاخواب جلد شرمندئہ تعبیر ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت اورسماجی سرگرمیوں کے ذریعے مقاصد کے حصول کویقینی بنائیں گے ،معاشرے میں خیراوربھلائی کا ابلاغ ضرور ی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چرم قربانی مہم کا آغاز جماعت اسلامی کا طرئہ امتیاز ہے ،دکھی دلوں کوجوڑنے کا سامان ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکنان جماعت اسلامی نے مشکل اورنامساعد حالات میں بھی اس مشن کوجاری رکھا ،کارکنان کی ہمت اور استقامت نے چرم قربانی مہم کوچارچاند لگادیے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سالوں میں کھالوں میں اضافہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شہرکراچی میں بھتہ خوری ،قتل وغارت گری اورقبضہ مافیا کی سیاست دفن ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنا انجام سوچ لیں ،جلد روشنیوں کے شہرمیں خوشیاں لوٹانے کا سفرمنطقی انجام کوپہنچے گا ۔اجتماع ناظمین سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی محمد یونس بارائی نے کہا کہ کارکنان مایوس نہ ہوں ،اللہ تعالی ہمیں آزمارہا ہے، انشاء اللہ اس آزمائش میں سرخرو ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امت مسلمہ کی پشتی بان ہے ،ہماری جدوجہد کامرکزومحور فلاحی معاشرے کا قیام ہے ۔سابق ممبر سندھ اسمبلی نے کہا کہ رب کی رضا اوراصل فریضہ کی جانب لوگوں کومتوجہ کرنے کی ضرورت ہے ،اپنے آپ کو خدمت خلق اورانسانیت کی رہنمائی کے لیے پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :