پارٹی روز اول سے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تگ ودو میں مصروف ہے

،عبیداللہ جان بابت علاقوں کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کرینگے،ڈپٹی سیکرٹری و صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات

ہفتہ 19 اگست 2017 22:16

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبیداللہ جان بابت لا لا، چئیرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلالزئی،ایکسیئن پی ایچ ای جہانگیر شاہ،پرنسپل ڈگری کالج میختر نیاز محمد،مولوی جمال الدین،کونسلر عبدالسلام،انور لئوون ،غنی فدائی،شین گل ترین ،نعمت شبوزئی و دیگر نے وارڈ نمبر 15-20کے واٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع اور لورالائی میں عید گاء کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر کمیشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سیف الرحمن اور صوبائی مشیر بابت لالا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی روز اول سے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تگ ودو میں مصروف ہے اور شہر کے عوام پارٹی کو نظر یاتی بنیاد کے علاوہ پانی کی فراہمی پر بھی ووٹ ملے ہیں اور ان علاقوں کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کرینگے چونکہ علاقے میں بجلی کا مسئلہ بھی درپیش ہے اس مسئلے پر بھی بھرپور توجہ دیں گے اور دیگر مسائل بھی حل کرینگے شہر میں 80کروڑ صوبائی حکومت اور گذشتہ 4سال میں ایم پی اے فنڈ سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہے اور حلقے میں گذشتہ 4عشروں میں جتنے بھی نمائندے آئے ہیں انہوں عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں لی اور زمین پر کوئی کام دکھائی نہیں دیتا جبکہ ہماری حکومت میں عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی ہے اور ہمارے دور میں 8ہائی سکول 14کے قریب مڈل سکول اور زیادہ تر پرائمری سکول قائم کئے ہیں اور میرٹ پر ملازمین سکالر شپ اور میڈیکل کے اخراجات دیے ہیں اور آئندہ لیکشن میں کوکارگردگی کے بنیاد پر کامیابی حاصل کرینگے آپکے تعاون اور مدد انتہائی درکار ہے اور عوام کے دیگر مسائل کو بھی حل کرینگے عوام سے اپیل ہے کہ ہمارے دور کے احتجاجی کام اور گذشتہ جتنے بھی نمائندے آئے ہیں موازنہ کریں اور حقیقت کی بنیاد پر اپنی رائے استعمال کریں کہ کس پارٹی اور نمائندے نے ترجیحی بنیاد پر کام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کے لورالائی عید گاء کئے لئے ایک کروڑ سے زائد رقم رکی گھی ہے اور انشاء اللہ مزید رقم بھی عید گاء کی تعمیر کے لئے رکھینگے ان سے قبل تمام مساجد میں سولر تقسیم کئے گئے ہے ۔