خیبر پختونخوا کے لوگ ہمارے بھائی ہے ان کی مدد کے لیے آئے ہیں،عمران نذیر

ہم کے پی حکومت کو ہر چیزآفر کر رہے ہیں ،خواجہ عمران کاکہنا تھا کہ کام کے پی حکومت نے کرنا ہے ہم نے صرف مدد کرنی ہے،وزیرصحت

ہفتہ 19 اگست 2017 22:03

خیبر پختونخوا کے لوگ ہمارے بھائی ہے ان کی مدد کے لیے آئے ہیں،عمران نذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء)وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ ہمارے بھائی ہے ان کی مدد کے لیے آئے ہیں،لاہور میں ڈینگی پر خان صاحب نے جو کہا تھا اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر پشاور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ کوئی سیاسی مقصد کے لیے نہیں آیا ، وزیر اعلی شہبازز شریف کے خصوصی ہدایات پر یہاں آیا ہوں، ، ہم کے پی حکومت کو ہر چیزآفر کر رہے ہیں ،خواجہ عمران کاکہنا تھا کہ کام کے پی حکومت نے کرنا ہے ہم نے صرف مدد کرنی ہے ، لاہور میں ڈینگی پر خان صاحب نے جو کہا تھا اس پر میں کچھ نہیں کہتا ،انکاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ ہمارے بھائی بہن ہے ان کی مدد کے لیے آئے ہیں ، میں اپنے ساتھ سینئر ڈاکٹرز اور ماہرین لے کر آیا ہوں۔

کوئی سیاسی مقصد نہیں۔