وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے رولز آف بزنس کوجلد حتمی شکل دیدی

گلیات کی تیز رفتار ترقی کیلئے رولز ضروری ہیں۔ رولز کی عدم موجودگی ترقیاتی کام میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 19 اگست 2017 22:03

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے رولز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے رولز آف بزنس کوجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلیات کی تیز رفتار ترقی کیلئے رولز ضروری ہیں۔ رولز کی عدم موجودگی ترقیاتی کام میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے ٹائون کی ترقی اور اس تک رسائی کیلئے سڑک کو بطور ایک پراجیکٹ مشتہر کرنے کی بھی ہدایت کی تا کہ اس پر کام شروع کیا جا سکے۔

وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی سردار ادریس، سیکرٹری بلدیات، سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو اتھارٹی کے رولز آف بزنس، جی ڈی اے ٹائون اور جی ڈی اے ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایکٹ میں دو ترامیم تجویز کی گئی ہیں جبکہ اسکے رولز آف بزنس کا نظر ثانی شدہ مسودہ بھی تیار ہے۔

(جاری ہے)

بلڈنگ کنٹرول اور ٹریبونل رولز سمیت چار قسم کے رولز بنائے گئے ہیں وزیراعلیٰ نے رولز کا نظر ثانی شدہ مسودہ حتمی ویٹنگ کیلئے محکمہ قانون کے حوالے کرنے جبکہ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی سمری جلد پہنچانے کی ہدایت کی۔جی ڈے اے ٹائون کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹائون کیلئے رقبے کی نشاندہی کی جا چکی ہے جبکہ ٹائون تک آسان رسائی کیلئے سڑک کی تعمیر بھی ضروری ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ٹائون میں ترقیاتی کاموں اور مذکورہ سڑک کی تعمیر پر مشتمل ایک ہی پراجیکٹ تشکیل دے کر مشتہر کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ گلیات کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونی چاہیئے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو اتھارٹی کے تحت گلیا ت میں ریسٹ ہائوسز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کل 49 ریسٹ ہائوسز ہیں جن میں سے دو ریسٹ ہائوسز لوکل گورنمنٹ کے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے مذکورہ دو ریسٹ ہائوسز کو لیز پر جی ڈی اے کے حوالے کرنے اور اس سلسلے میں سمری بھیجنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :