سیاسی جماعتوں میں گروپ ہوتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ،ْ خواجہ آصف

قیادت کے حکم پر پیپلزپارٹی کیساتھ تعلقات پر کردار ادا کروں گا ،ْ انٹرویو

ہفتہ 19 اگست 2017 22:03

سیاسی جماعتوں میں گروپ ہوتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ،ْ خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں گروپ ہوتے ہیںیہ کوئی نئی بات نہیں اورمسلم لیگ ن میں بھی دھڑے بند ی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ دنیا بھر میں سیاسی جماعتوں میں گروپ بندیاں ہوتی ہیں اورکبھی کبھی اختلافات میڈیا کی زنیت بن جاتے ہیں،ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے،ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ قیادت کے حکم پر پیپلزپارٹی کیساتھ تعلقات پر کردار ادا کروں گااورزرداری صاحب کا مستقبل ان کی جماعت کیساتھ وابستہ ہے۔