افغانستان اپنا سب سے بڑا سفارتخانہ اسلام آباد میں قائم کریگا ، سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

چینی تعمیراتی کمپنی اسلام آباد میں 17 ملین ڈالر کی لاگت سے افغان ایمبیسی کمپلیکس تعمیر کریگی،کام دو سال میں مکمل ہو گا

ہفتہ 19 اگست 2017 22:00

افغانستان اپنا سب سے بڑا سفارتخانہ اسلام آباد میں قائم کریگا ، سنگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) افغانستان اپنا سب سے بڑا سفارتخانہ اسلام آباد میں قائم کریگا ، سفارتخانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔چین کی ایک بڑی تعمیراتی کمپنی اسلام آباد میں 17 ملین ڈالر کی لاگت سے افغان ایمبیسی کمپلیکس تعمیر کریگی۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈپلومیٹک انکلیو میں افغان سفارتخانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نصیر احمد اندیشہ نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی جبکہ پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونٹ اور افغان سفیر عمر ذاخیلوال بھی موجود تھے ۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں قائم ہونیوالا افغان سفارتخانہ افغانستان کا دنیا میں سب سے بڑا سب سے بڑا سفارتخانہ ہو گا جو پاکستان کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات کی خواہش بھی ظاہر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سفارتخانے کی تعمیر کے حوالے سے چینی تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ افغان سفیر عمر ذاخیلوال نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ سفارتخانے کی تعمیر تقریباً دو سال میں مکمل ہو گی۔ انہوں نے عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں چینی حکومت کے مالی تعاون پر بھی تشکر کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ افغانستان نے اسلام آباد میں سفارتخانے کی تعمیر کیلئے اراضی تقریباً 50 برس قبل حاصل کی تھی اس وقت افغان سفارتخانہ ایمبیسی روڈ پر کرائے کی عمارت میں قائم ہے ۔

متعلقہ عنوان :