صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان میں جذام کے قومی پروگرام کی بانی اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکتر رتھ فاؤ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش

ڈاکٹر رتھ فاؤ نے انسانیت کی خدمت کی عظیم روایت قائم کی جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی‘ صدر مملکت

ہفتہ 19 اگست 2017 22:00

صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان میں جذام کے قومی پروگرام کی بانی اور ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان میں جذام کے قومی پروگرام کی بانی اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکتر رتھ فاو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے انسانیت کی خدمت کی عظیم روایت قائم کی جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔مرحومہ نے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا وطن چھوڑ کر پاکستان کا انتخاب کیا اور پوری عمر اس نیک کام میں بسر کردی۔

ان کے بچھڑنے پر پاکستانی قوم غم زدہ ہے اور انھیں محبت سے یاد کرتی ہے۔قبل ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ اس موقع پر وہ مسیحی قبرستان پہنچے اور آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین کی رسومات میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کے بعد ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے انسانیت کی خدمت کی عظیم روایت قائم کی جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

صدر مملکت نے بعد ازاں مزار قائد اعظم پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی ذات خدمت کا استعارہ اور مایوس انسانیت کے لیے روشنی کی کرن تھی۔ ان جیسی شخصیات دنیا سے ضرور چلی جاتی ہیں لیکن ان کا کام اور خدمات انہیں حیات جاودانی عطا کردیتی ہیں۔ اپنی ان خدمات کے سبب ڈاکٹر رتھ فاؤ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے دکھی انسانیت کی خدمت کی جو روایت قائم کی تھی، اسے جاری رکھا جائے گا۔