وزیراعلیٰ سندھ نے سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر رتھ فاؤ سے منسوب کر دیا

آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سماجی خدمات کا اعتراف، خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید مراد علی شاہ

ہفتہ 19 اگست 2017 22:00

وزیراعلیٰ سندھ نے سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر رتھ فاؤ سے منسوب کر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول اسپتال کراچی کا نام انجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ اسپتال رکھنے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ نے آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر رتھ فاؤ اسپتال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ فخر سندھ اور فخر پاکستان تھیں اور ان کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے 57 سال قبل پاکستان میں قدم رکھا اور جذام کے مریضوں کے لیے کراچی میں کلینک قائم کیا، انہوں نے 1962 سے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے وقف کی۔ڈاکٹر رتھ فاؤ مختصر علالت کے بعد 10 اگست کو کراچی میں انتقال کرگئی تھیں جن کی تدفین ہفتے کو سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے گورا قبرستان میں کی گئی۔#

متعلقہ عنوان :