بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے دورس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،سید ناصر حسین شاہ

سوشل سیکورٹی کا ادارہ ذوالفقار علی بھٹو نے محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم کیا ، مزدوروں کی بہتری کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، صوبائی وزیر محنت کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 22:14

بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے دورس اقدامات کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت اور ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کا ادارہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم کیا گیا ہے جس کی بنیاد شہید زوالفقار علی بھٹو نے ملک کے غریب عوام اور محنت کشوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے قائم کے لئے رکھی اور اب بلاول بھٹو زرداری نے بھی نقش قدم پر چل کر مزدورطبقے کی مزید بہتری کے لئے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے بینظیر ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرنے کاپروگرام جلد شروع کرنے والے ہیں ۔

صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محنت کش نمایئندوں کے علاوہ سیکریٹری محنت عبدالرشید سولنگی سیکریٹری صنعت عبدالرحیم سومرو محکمہ خزانہ ، محکمہ صحت کے افسران ، کمشنرسوشل سیکورٹی فاروق لغاری ، اورمیڈیکل ایڈوائیزر ممتاز علی شیخ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت ناصر حسین شاہ نے کہا محنت کشوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا مزدوروں کے لئے حکومت کی جانب سے مختص کردہ فنڈز مزدوروں پر ہی خرچ کئے جائیں تاکہ مستحق اور ہنر مند محنت کشوں کی حالت زار بہتر بنائی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ سیسی کی استعداد بڑ ھانے کے لئے سیسی کے فیلڈ افسارن اور عہدیداران اپنے وسائل بروئے کار لائیں تاکہ یہ ادارہ زیادہ سے زیادہ منافع بخش بن کر محنت کشوں کی مزید بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کرسکے صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ پالیسی کو شفاف بنائیںاور ادویات کی فراہمی کے لئے نامور کمپنیوں سے رابطہ کرکے اعلی معیار کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں نیز لوکل پر چیز کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔

ملز، فیکٹری مالکان کے نمائندوںنے تجویز پیش کی کہ سیسی کے کردار کو مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں اور کم از کم اجرت دس ہزار سے بڑھا کر 22400روپے کی شق کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ اجلاس 23اگست کو ہوگا محنت کشوں کے نمائندے محمد خان ابڑو نے سیسی کے بجٹ کو میانہ روی کے مطابق ترتیب دینے اور محنت کشوں کی زیادہ سے زیادہ فلاح پر خرچ کرنے کی تجویز دی۔

کمشنر سوشل سیکورٹی فاروق لغاری نے سال 2017-18کے مجوزہ بجٹ 5.573ملین روپے کا پیش کیا جبکہ سال2016-17کے لئے 4.537ملین روپے کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جس کے تحت 67.430نئے صنعتی کارکنان کو رجسٹرڈ کیا گیا جو کہ کل720.920رجسٹرڈ صنعتی کارکن اس سال 2017-18میں کئے گئے جن کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ110ملین روپے نئے ترقیاتی منصوبوں سائٹ سرکل ،سکھر نواب شاہ میڈیکل سینٹر پر مشتمل گھوٹکی میں اسپتال کے قیام اور سکھر سائٹ 25بستروں پر مشتمل اسپتال بھی اسی سال مکمل کئے جائیں گے ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے سائٹ کادورہ بھی کیا