تپ دق کے خاتمے کیلئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں،صدر ممنون حسین
عوام کو متعدی امراض سے بچانے کیلئے ضروری ہے انھیں حفظان صحت کے اصولوں سے روشناس کرایا جائے، انسداد ٹی بی کی قومی مہم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب
ہفتہ 19 اگست 2017 21:34
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو متعدی امراض سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ انھیں حفظان صحت کے اصولوں سے روشناس کرایا جائے۔
اس مقصد کے لیے ٹی بی مٹا پروگرام کے رضا کار اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ زندہ معاشروں کی یہ خوبی ہے کہ قومی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں پیش پیش رہتے ہیں۔ انھوں نی توقع ظاہر کی کہ ٹی بی مٹا مہم کے ذریعے کراچی سے بہت جلد ٹی بی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ اس کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں بھی یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ صدر مملکت نے کہا کہ مزار قائد اعظم سے اہم قومی مہم کی ابتدا اس بات کی علامت ہے کہ یہ مہم بھی قائد اعظم کے عزم صمیم کی پیروی کرتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کرے گی۔صدر مملکت کے خطاب سے قبل ٹی بی مٹا مہم کے برانڈ ایمبیسیڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور اسکولوں کی بچیوں نے حاضرین سے ٹی بی خاتمے کے لیے چلائی جانے والی مہم میں بھرپور تعاون کا عہد لیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے انسداد ٹی بی کی قومی مہم کے افتتاح سے قبل مزار قائد اعظم پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سترہویں سالگرہ پر مزار قائد پر حاضری ان کے لیے باعث سعادت ہے۔انھوں نے لکھا کہ بانی پاکستان کی تعلیمات اور سیاسی افکار قوم کے لیگ مشعل راہ ہیں جن پر عمل کر کیبحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی عمل داری کے ذریعے سیاسی بے راہروی کے دروازے بند کر کے جمہوری استحکام اور قومی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر مزار قائد پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا جس کا اہتمام ایک مقامی اسکول نے کیا تھا۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے صدر مملکت کے بعد ایک پودا لگایا۔ اسکول کے بچوں نے صدر مملکت اور گورنر سندھ کو سووینئر بھی پیش کیے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.