سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ2017ء کا ٹائٹل یوسی پی نے جیت لیا

نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس پر بھی توجہ دیں ، گراؤنڈز آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے اور صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا،ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی

ہفتہ 19 اگست 2017 21:57

سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ2017ء کا ٹائٹل یوسی پی نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کالج کے مین کیمپس میںانٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ2017ء کا ٹائٹل یوسی پی(یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب) نے جیت لیا ، یوسی پی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈی ایچ اے کو 38-34سے ہرادیا ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور جنرل سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار بھی موجود تھے،تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام باسکٹ بال کے فروغ کیلئے ہونیوالے انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2017ء کے فائنل میچ میں یوسی پی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈی ایچ اے کو 38-34سے ہرادیا، یوسی پی کی طرف سے زین ، سعاد اور عمیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ڈی ایچ اے کی طرف سے حمزہ بٹ اور کامران سلمان نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پر باسکٹ بال کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ2017ء کا انعقاد کیا گیا،سپورٹس کا فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس پر بھی توجہ دیں کیونکہ گراؤنڈز آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے اور صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا،فائبل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی اورجنرل سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی دیں اور گروپ فوٹو بھی بنوائے ۔

متعلقہ عنوان :