عارف والا ، راشد منہاس شہیدنشان حیدر کی46 ویں برسی 20اگست کو منایاجائے گا

ہفتہ 19 اگست 2017 21:57

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر )کی46 ویں برسی آج 20اگست بروزاتوار کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ شہادت کارتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے پائلٹ آفیسر راشد منہاس17 فروری1951 ء کو کراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حید ر سے نواز اگیا ۔راشد منہاس نے 20اگست 1971کوشہادت کا رتبہ حاصل