اٹک،وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلوںمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں تقسیم انعامات تقریب

مقابلوں سے طلباوطالبات کے صلاحیتوں کے نکھار میں نمایاں مدد ملی ہے،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 19 اگست 2017 21:24

اٹک،وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلوںمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلوںمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں گورنمنٹ پائیلیٹ سکینڈری سکول اٹک میںایک پروقار تقریب منقعد کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد تھے۔چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ، وائس چیئر مین ملک طاہر اعوان، سی ای او ایجوکیشن عبدالشکور انجم، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول آصف محمود صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پڑھے لکھے پنجاب کے وژن کے تحت صوبہ بھر کے ہونہار طلباوطالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ادبی مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ان مقابلوں سے طلباوطالبات کے صلاحیتوں کے نکھار میں نمایاں مدد ملی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان اس ملک سرمایہ ہیں اور انہوںنے ہی آگے چل کر اس ملک کی باگ ڈور سنھبالنی ہے۔

نوجوانوں کو حصول تعلیم کے لیے جتنے وسائل موجودہ حکومت نے فراہم کیے ہیں ان کی مثال ملکی تاریخ میں ملنا مشکل ہے ۔ ملک میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کالجز اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں کمپیوٹر کی تعلیم کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے کمپیوٹر لیبز قائم کی گئیں ان لیبز میں کمپیوٹر کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے اساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی گئی۔

نوجوان طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اربوں روپے کے تعلمی وظائف مختص کیے گئے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کا بلا رکاوٹ حاصل کرسکیں۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن، فرنیچر کی فراہمی ، اضافی کلاس رومز کی تعمیر، ناکافی سہولیات کی دستیابی ،سکولوں میں خالی پوسٹوں پر اساتذہ کی تعیناتی اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کے لیے ٹاپ کرنے والے سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپس کی تقسیم موجودہ حکومت کے وہ شاندار کارنامے ہیں جو ملکی تاریخ میں سہنرے حروف سے لکھے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :