لاہور ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا جامعیہ نعیمیہ کا دورہ

مدارس کے سربراہان کو اپنے مدرسوں میں زیر تعلیم بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، نور الامین مینگل

ہفتہ 19 اگست 2017 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے گزشتہ روز جامعیہ نعیمیہ کا دورہ کیا اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقات کی ڈاکٹر منیب الرحمان نعیمی کی سربراہی میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ دینی مدارس کے سربراہان کو اپنے مدرسوں میں زیر تعلیم بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ مدرسوں کے پچاس فیصد بچے کمزور صحت کے زمرے میں آتے ہیں جنہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنا ان کی ذمہ داری ہے ۔