ڈاکٹر روتھ فائو کی محبت ، پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، خواجہ آصف

ہفتہ 19 اگست 2017 20:26

ڈاکٹر روتھ فائو کی محبت ، پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) : وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر روتھ پفو Dr. Ruth Pfau کی محبت اور پاکستانیوںکیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان میں میر ی ایڈیلیڈ لیپروسی سنٹر Marie Adelaide Leprosy Centre (MALC)کے قیام اور ملک میں کوڑھ کے خلاف کام کرنا انکا بہترین کارنامہ ہے۔ اس سلسلے میں انہیںبے شمار ملکی اور غیرملکی اعزازات سے نوازا گیا جن میں سے پاکستان کی طرف سب سے بڑا سول ایوارڈ --’’ہلال امتیاز‘‘ بھی شامل ہے۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ڈاکٹر روتھ کی سرکاری تدفین کے موقع اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی مدر ٹریسا کہلائی جانے والی ڈاکٹر روتھ فائو کی آخری رسومات کراچی میں واقع سینٹ پیٹرک کیتھڈرل میں اد ا کی گئی ان کے تابوت کو پاکستانی پر چم میں لپیٹ کر سرکاری اعزازات کے ساتھ دفن کیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ جرمنی میں پیدا ہوئی مگر پاکستا ن میں اپنی زندگی جزام کیلئے وقف کردی۔

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے انکی تدفین کیلئے سرکاری طور پر انتظام کرائے۔ انکی آخری رسومات میں صدر پاکستان، آرمی چیف، گورنرسندھ ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور دیگر اہم سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر روتھ فائو ستمبر 1929کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میںپیدا ہوئیںاور 1960میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کردی، وہ جذام کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرتی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 1996میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کرلیاگیا، پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں انسانیت کی اہم خدمت سرانجام دینے کی بنا پر اس عظیم خادمہ کو 1998میں اعزازی پاکستانی شہریت دی گئی ، جبکہ انہیں ہلال امتیاز ، ستارہ امیتاز ، قائداعظم ، ہلال پاکستان اور لائیواچیومنٹ ایوارڈسے بھی نواز گیا۔پورے پاکستان نے انکی خدمات کوسراہا اور وہ سدا پاکستانیوں کے دلوں میں ایک ہیرو کی حیثیت سے زندہ رہیں گی۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :