ْسوشل سیکورٹی کا ادارہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم کیا گیا ، سید ناصر حسین شاہ

یہ ادارہ ذوالفقار علی بھٹو نے قائم کیا تھا ، بلاول اپنے نانا کے نقش قدم پر چل کر غریب اور محنت کش طبقے کی بہتری کے لئے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بے نظیر ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرنے والے ہیں ، صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت ، ماس ٹرانزٹ

ہفتہ 19 اگست 2017 20:26

ْسوشل سیکورٹی کا ادارہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم کیا گیا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت اور ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کا ادارہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم کیا گیا ہے جس کی بنیاد شہید زوالفقار علی بھٹو نے ملک کے غریب عوام اور محنت کشوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے قائم کیا تھا اور اب بلاول بھٹو زرداری نے بھی نقش قدم پر چل کر اس طبقے کی مزید بہتری کے لئے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے بینظیر ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرنے کاپروگرام جلد شروع کرنے والے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے آج سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجالس میں مالکان کے نمائندوں زاہد سید ،شاہ جہاں ،شیخ محمد خان ابڑو ،محنت کش نمایئندوں کے علاوہ سیکریٹری محنت عبدالرشید سولنگی سیکریٹری صنعت عبدالرحیم سومرو محکمہ خزانہ ،صحت کے افسران سیسی کے کمشنرفاروق لغاری ، وائیس کمشنر شاہ محمدشاہ اورمیڈیکل ایڈوائیزر ممتاز علی شیخ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ممبران سے کہا کہ وہ محنت کشوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لئے شفافیت کو یقینی بنائیں ان کے فنڈز انہی پر خرچ کئے جائیں تاکہ مستحق اور ہنر مند محنت کشوں کو ان کا جائز اجر اور سہولیات اور حالت زندگی بہتر میسر ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ سیسی کی استعطات بڑہانے کے لئے سیسی کے فیلڈ افسارن اور عہدیداران اپنے وسائل بروئے کار لائیں تاکہ یہ ادارھ زیادہ سے زیادہ منافع بخش بن کر محنت کشوں کی مزید بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کرسکے پالیسی کو شفاف بنائیں اور اسے یقینی بنائیں اور ادویات کی فراہمی کے لئے نامور کمپنیوں سے رابطہ کرکے اعلی معیار کی ادویات کو یقینی بنائیں نیز لوکل پر چیز کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔

مالکان کے نمائندوں زاہد سعید نے تجویز پیش کی کہ سیسی کے کنٹرے بیوشن کو مزید بڑہانے کے لئے تیار ہیں اور کم از کم اجرت دس ہزار سے بڑھا کر 22400روپے کی شق کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ اجلاس 23اگست کو ہوگا محنت کشوں کے نمائندے محمد خان ابڑو نے سیسی کے بجٹ کو میانہ روی رکھنے اور محنت کشوں کی زیادہ سے زیادہ فلاح پر خرچ کرنے کی تجویز دیں ۔کمشنر سوشل سیکورٹی فاروق لغاری نے سال 2017-18کے مجوزہ بجٹ 5.573ملین روپے کا پیش کیا جبکہ سال2016-17کے لئے 4.537ملین روپے کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جس کے تحت 67.430نئے صنعتی کارکنان کو رجسٹرڈ کیا گیا جو کہ کل720.920رجسٹرڈ صنعتی کارکن اس سال 2017-18میں کئے گئے جن کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ110ملین روپے نئے ترقیاتی منصوبوں سائٹ سرکل ،سکھر نواب شاہ میڈیکل سینٹر پر مشتمل گھوٹکی میں اسپتال کے قیام اور سکھر سائٹ 25بستروں پر مشتمل اسپتال بھی اسی سال مکمل کئے جائیں گے ۔

بعد میں انہوں نے سائٹ کادورہ کیا اور محنت کشوں کی فلاح وبہبود سہولیات ۔حالات زار بہتر بنانے کے اقدامات ادویات کی شفافیت سے فراہمی کے لئے بجٹ اجلاس ختم ہوا۔ #