چیئرمین تعمیر گدون ویلفیئر آرگنائزیشن کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات

وزید مملکت کو گدون کے بنیادی مسائل سوئی گیس ، بجلی ، پینے کے صاف پانی جیسے مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 19 اگست 2017 20:57

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) تعمیر گدون ویلفئیر آرگنائزیشن کے مرکزی چئیرمین علی خان جدون نے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی انہوں نے وزید مملکت کو گدون کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت گدون کے عوام بنیادی سہولیات سوئی گیس ،بجلی،پینے کی صاف پانی جیسے مسائل سے دوچار ہیں 80دیہاتوں پر مشتمل علاقہ گدون میں صحت اور آمد ورفت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں وفاقی حکومت گدون کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کر کے ماضی میں ہونے والے زیادتیوں کا ازالہ کریں علی خان جدون نے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کو گدون کی دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے خصوصی پیکج منظور کرائیں

متعلقہ عنوان :