پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

شاہ رخ خان کی نائٹ رائیڈرز اور جاوید آفریدی کی پشاور زلمی میں میچ پڑ گیا جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں جاوید آفریدی کی ٹیم بینونی زلمی اور شاہ رخ خان کی ٹیم کیپ ٹان نائٹ رائیڈرکے درمیان میچ ہو گا

ہفتہ 19 اگست 2017 20:54

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
کیپ ٹان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں دھول چاٹتے ہوئے دیکھنے کے بعد اب مداحوں کو جاوید آفریدی کی زلمی اور شاہ رخ خان کی نائٹ رائیڈرز کے درمیان بھی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں جاوید آفریدی کی ٹیم بینونی زلمی اور شاہ رخ خان کی ٹیم کیپ ٹان نائٹ رائیڈرکے درمیان میچ ہو گا ۔

روز گلو بل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے جاوید آفریدی کی ٹیم بینونی زلمی کے لوگو کی تقریب رونمائی جوہانسبرگ کے ایک ہائی سکول میں ہوئی ۔اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ بینونی زلمی اور کیپ ٹان نائٹ رائیڈرز کا میچ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے اشتہاری میچ ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج میرے لیے بڑا دن ہے ،جنوبی افریقہ کے لوگوں میں بہت جنون ہے اور بینونی زلمی سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی اس کے اصل مالک ہیں ۔

سوشل میڈ یا پر کیپ ٹان نائٹ رائیڈرز بمقابلہ بینونی زلمی کے پوسٹرز بھی سوشل میڈ یا آگئے ہیں ۔بینونی زلمی کی کپتانی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اوپنر بلے باز ڈی کوک کریں گے ۔جاوید آفرید ی نے کہا کہ میں پشاور زلمی کا بھی مالک ہوں جوپی ایس ایل کی فاتح ٹیم ہے ،میری خواہش ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ پشاور زلمی کے تین میچوں کی سیریز ہولیکن بد قسمتی سے موجودہ صورتحال اس بات کی اجازت نہیں دیتی ۔

انہوں نے کہا کہ اب میں بہت خوش ہو ں کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں بینونی زلمی اور کیپ ٹان نائٹ رائیڈرز آمنے سامنے ہونگے ،یہ پاک بھارت میچ کی طرح ہی ایک گیم ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ دہلی ڈیئیر ڈیولز کے مالک نے بھی جوہانسبرگ کی فرنچائز خریدی ہے ،اس لیے گلو بل ٹی ٹوئنٹی میں بہت زیادہ مزہ آئے گا ۔