کوئٹہ ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی:شہر میں ایندھن کی قلت کا خدشہ

ہفتہ 19 اگست 2017 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی ہے جس سے شہر میں ایندھن کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد آئل ٹینکرز کو قانون کے دائرے میں لانے پر گزشتہ ماہ ٹینکر مالکان نے ملک بھر میں ہڑتال کردی تھی جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی تھی تاہم حکومت اور ٹینکرز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا کوئٹہ کے پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ شہر میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہے جس سے پیٹرول کا بحران ایک بار پھر پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ میں آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پیٹرول پمپ بند کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گزشتہ روز ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آئل ٹینکرز مالکان کے جائز مطالبات سننے کو تیار ہیں لیکن انسانی جانوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاترجمان ژوب ڈویژن پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق ژوب ڈویژن پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا پمپ مالکان ہڑتال سے کاتعلقی کا اعلان زیارت ژوب لورالائی کوہلو بارکھان مسلم باغ سنجاوی میں پمپ کھلے رہے گے ہر غیر قانونی کام کے خلاف حکومتی اقدام کی حمایت کرتے ہے ایرانی تیل استعمال کے خلاف گزشتہ روز ایف آئی اے کوئٹہ ڈپوں پر چھاپہ مارا تھاچھاپے کے خلاف آل بلوچستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے نام نہاد بلوچستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان

متعلقہ عنوان :