آل خیبرپختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں پشاور ریڈ اور پشاوروائٹ کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 19 اگست 2017 20:20

آل خیبرپختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں پشاور ریڈ اور پشاوروائٹ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) آل خیبرپختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں پشاور ریڈ اور پشاوروائٹ کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں پہلا میچ پشاور ریڈ اورصوابی ڈسٹرکٹ کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور ریڈ نے صوابی کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی ، پشاور کی طرف سے خالد نے تین اور عالمگیر نے دو گول سکو ر کئے صوابی کی طرف سے اظہا ر نے واحد گول کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ پشاور وائٹ اور چارسدہ ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلاگیا جس میںچارسدہ کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست کا سامنا رہا ۔ پشاور کی طرف سے تیمورنے دو گول کئے جبکہ چارسدکی طرف سے عبدالرحمان نے واحد گول کیا۔ دلاور ، ذیشان نے میچ کو سپروائز کیاجبکہ قاضی آصف نے میچ کمشنر کے فرائض انجام دیئے ۔اس موقع پر صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ باسط کمال مہمان خصوصی تھے ۔