باجوڑایجنسی کے نوجوانوں کے وفد کی وزیر سفران قادربلوچ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل سے اُن کو آگاہ کیا

ہفتہ 19 اگست 2017 20:18

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء)باجوڑایجنسی کے نوجوانوں کے ایک وفدنے وزیر سفران قادربلوچ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں.وفد نے ملاقاتوں کے دوران فاٹامیں عموماً اور باجوڑ میں خصوصاً تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل سے اُن کو آگاہ کیا. وفد میں عمربادشاہ،فضل الرحمان سلارزئی، اعزاز، سلیمان، ایوب، وقار احمد اور فرہاد شامل تھی. بعد ازاں اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں اس وقت 680 کے لگ بھگ اساتذہ کے آسامیاں خالی ہے۔

(جاری ہے)

ان اسامیوں پر این ٹی ایس ہواہے اور انکا رزلٹ بھی آگیا ہے لیکن تا حال ان اسامیوں پر کوئی بھرتی نہیں ھوا ھے اور حکومت ٹال مٹول سے کام لے رھے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ھے کہ پی ٹی سی کیلئے ایم اے،ایم اے سی،ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کوشش کررھے ہیں اور ان اعلیٰ تعلیم یافتہ جوانو ں کو پی ٹی سی کی نوکری بھی نہیں ملتی۔اُنہوں نے ایم این ایز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ھوئے کہا کہ ھمارے ایم این ایز نے تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی ان کو چاہئے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیکر سیفران اور ایجوکیشن پر زور لائے اور باجوڑ میں ان خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کرائی.