شریف خاندان میں اختلافات کی قیاس آرائیاں کرنے والے منہ کی کھائیں گے

این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم چلانے کی ذمہ داری پرویز ملک کو ن لیگ لاہور کے صدر ہونے کے باعث دی گئی، حمزہ شہباز ان کے ہمراہ ہی ہوں گے: مریم نواز

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 19:48

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ شریف خاندان میں اختلافات کی قیاس آرائیاں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

(جاری ہے)

 شریف خاندان میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔ این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ مہم چلانے کی ذمہ داری پرویز ملک کو ن لیگ لاہور کے صدر ہونے کے باعث دی گئی ہے۔ اس وقت بھی این اے 120 میں پرویز ملک اور حمزہ شہباز اکٹھے میٹنگ کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے ترجمان کی جانب سے بھی جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز پرویز ملک کے شانہ بشانہ این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :