نواز شریف ایک انقلاب اور عمل کا نام ہے‘ نواز شریف نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے عوام سے روٹی،کپڑا اور مکان چھینا نہیں بلکہ انہیں دیا ہے

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 19 اگست 2017 20:09

نواز شریف ایک انقلاب اور عمل کا نام ہے‘ نواز شریف نے ملک سے اندھیروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک انقلاب اور عمل کا نام ہے‘ نواز شریف نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے عوام سے روٹی،کپڑا اور مکان چھینا نہیں بلکہ انہیں دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مانسہرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر رد عمل میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا محمد نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا، ملک سمیت کراچی اور کوئٹہ میں امن و امان کے باعث سکھ کا سانس لیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو سی پیک جو کہ پاکستان کا مستقبل ہے تحفہ کے طور پر دیا مگر افسوس کہ محمد نواز شریف کے خلاف ہمیشہ سازشیں کیں گئیں ۔طلال چوہدری نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کے بجائے محمد نواز شریف کے پیروکار بنیں کیونکہ نوازشریف ایک نظریہ کا نام ہے‘ وہ باتوں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں ۔