جسمانی اور ذہنی طور پر معذور خصوصی بچوں نے جشن آزادی پاکستان کے پروگراموں میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا، ڈاکٹر فوزیہ خورشید

ہفتہ 19 اگست 2017 20:09

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) ڈویژنل سوشل ویلفیئر آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فوزیہ خورشید نے کہا ہے کہ جسمانی اور ذہنی طور پر معذور خصوصی بچے مادر وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور انہو ں نے جشن آزادی پاکستان کے پروگراموں میں جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہو کر اپنے وطن پاکستان سے دلی محبت کا اظہار کیا ہے ․ انہو ںنے یہ بات جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ انہو ںنے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے خصوصی اداروں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں بچوں نے ملی نغمے اور قومی ترانے پیش کیے ․ اس موقع پر مقررین نے بچوں کو آزادی کی اہمیت سے آگاہ کیا ․ اور کہا کہ لازوال قربانیوں سے حاصل کیے گئے ملک کو امن , ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیئے ہم اپنا کردار بطریق احسن نبھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :