تمام رہائشی و کمرشل عمارات کے مالکان آگ بجھانے والے آلات کی دستیابی یقینی بنائیں، سنجیدہ خانم

ہفتہ 19 اگست 2017 20:07

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس راولپنڈی مس سنجیدہ خانم نے رہائشی و کمرشل عمارات کے مالکان کو انتباہ کیا ہے کہ وہ آگ بجھانے والے آلات کی دستیابی یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے چالان کیے جائیں گے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ․ انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ ان ہدایات کی روشنی میں کسی قسم کے ہنگامی حالات یا آتشزدگی کی صورت میں ریسکیو آپریشن بلاتاخیر شرو ع ہو اور قیمتی انسانی جانیں اور املاک بچائی جا سکیں ․ مس سنجیدہ خانم نے کہا کہ انڈسٹریل و کمرشل علاقوں میں ہوٹلوں, شادی ہالز , تعلیمی اداروں , پٹرول پمپس , شاپنگ سنٹرز , فرنیچر شاپس , الیکٹرانکس اور اسی نوعیت کی دیگر بلند و بالا عمارات میں فائر سیفٹی آلات ایک ماہ تک فراہم نہ ہونے پر چالان کیے جاویں گے اور کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔