اسسٹنٹ کمشنر صدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کاانسداد ڈینگی کے سلسلہ میں سرامکس فیکٹریوںکا دورہ

ہفتہ 19 اگست 2017 20:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات رانا اصغر علی طاہر نے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں سرامکس فیکٹریوںکا دورہ کیا، اس موقع پر انسپکٹر ماحولیات غلام مرتضی بھٹی‘ محکمہ صحت کے انٹامالوجسٹ مظہر حسین ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے ڈینگی مچھر کا لاروا ملنے پر امین سرامکس فیکٹری کے مالک کے خلاف فوری طور پر متعلقہ تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے، انہوں نے سرامکس فیکٹریوں کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فیکٹریوں میں پڑے برتنوںاور دیگر جگہوں پر کھڑے پانی کی تلفی کے لئے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ لاروا کی پیدائش نہ ہوسکے،دریں اثناء انسپکشن کے دوران انہوں نے چند دا قلعہ بائیپاس پر غیر قانونی ایل پی جی فلنگ کرنے والے دکاندارکیخلاف بھی ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

متعلقہ عنوان :