حکومت نے ہمیشہ رواداری اورقومی یکجہتی کو فروغ دیا ہے، عمران خالد بٹ

ہفتہ 19 اگست 2017 20:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ہمیشہ رواداری ،شائستگی اورقومی یکجہتی کو فروغ دیا ہے برادشت ،تحمل اوربردباری کے جذبات کوفروغ دیکرہی پاکستان کو امن کا گہوار اورترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنارکیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن فری کلچرکو فروغ د ینا،عوام کو ریلیف کی فراہمی اورمحروم معیشت طبقات کے معیارزندگی کو بہتربنانا ہمارامشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ،اربوں روپے کی لاگت سے فلاح عامہ کے منصوبوں پرکام ہورہا ہے، ٹھوس معاشی پالیسوں کے باعث پاکستان نے گزشتہ 4برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے ۔