یونیفارم سے پیار اور قوم و ملک سے محبت کریں،آر پی او گوجرانوالہ

ہفتہ 19 اگست 2017 20:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)یونیفارم سے پیار اور قوم و ملک سے محبت کریں ، دیانت داری اور ایمانداری کو اپنا شعار بنایا جائے ، ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسرمحمد طاہر 168ہیڈکانسٹیبلان کواسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روزایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر کی زیر قیادت آرپی او آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیڈ کانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دینے پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبران نے ملازمین کے سروس ریکارڈکی چھا ن بین ، کردار ، شہرت اور کام سے دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے 168ہیڈکانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدے پرپروموٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باددی ،پروموٹ ہونے والوں میں گوجرانوالہ کی61 ،سیالکوٹ کی27،گجرات کی33،نارووال کی16،منڈی بہاؤالدین کی20 اورحافظ آباد11 کے شامل ہیں۔