گوجرانوالہ تعلیمی بو رڈ نے نہم کلاس کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا، نتائج کا تناسب 52.84فیصد رہا

ہفتہ 19 اگست 2017 20:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)گوجرانوالہ تعلیمی بو رڈ نے نہم کلاس کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا، امتحان میں مجموعی طور پر 245277امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 129614امیدوار کامیاب قرار پائے ، اس طرح مجموعی طور پر نتائج کا تناسب 52.84فیصد رہا ، تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ لڑکوں میں بطور ریگو لر 72354اور پرائیویٹ 11694امید وار شامل امتحان ہوئے جن میں سے 38218اور 3990کامیاب قرار پائے ، اسی طرح ان کی کامیابی کا تناسب بالترتیب 52.82اور 34.12فیصد رہا ، جنرل گروپ لڑکوں میں بطور ریگو لر 18983اور پرائیویٹ 12946امیدوار شامل ہوئے جن میں 6357اور 3665کامیاب قرار پائے ، انکی کامیابی کا تناسب بالترتیب 33.49اور 28.31فیصد رہا ، سائنس گروپ لڑکیاں میں بطور ریگو لر 60792اور پرائیویٹ 11590امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں سے 40652اور 5575کامیاب قرار پائیں ،اسطرح انکی کامیابی کا تناسب 66.87اور 48.10فیصد رہا ، جبکہ جنرل گروپ لڑکیاں میں بطور ریگو لر 35507اور پرائیویٹ 21411امیدوار شامل امتحان ہوئیں جن میں سے 20481اور 10676کامیاب قرار پائیں ،اس طرح انکی کامیابی کا تناسب بالترتیب 57.68اور 49.86فیصد رہا ، نتائج کا اعلان کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن گوجرانوالہ و چیئر مین بورڈ کیپٹن (ر) محمد آصف کے حکم پر بورڈ کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد تنویر ظفر نے پریس کانفرنس میں کیا ،بریفنگ کے دوران بورڈ سیکرٹری ڈاکٹر مختار احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے �

(جاری ہے)