خورشیدہ شاپ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

ہفتہ 19 اگست 2017 19:35

خورشیدہ شاپ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
بالاکوٹ: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق قائد حزب اختلاف کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ خراب موسم کے باعث ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کیساتھ انکے ہیلی کاپٹر میں پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان ،فیصل کریم کنڈی اور نئیر بخاری بھی سوار تھےتاہم ہیلی کاپٹر کو بحفاظت بالاکوٹ میں لینڈ کرالیاگیا۔ مزید یہ کہ پی پی کے رہنما اب گاڑی میں کاغان روانہ ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارتی کے رہنما کاغان میں جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔