نوازشریف نے ضیاء الحق کی گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا،جھوٹی سیاست کی بنیاد ڈالی ،

شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ میرا جینا اور مرنا غریب عوام کیساتھ ہوگا ، آج اسی ماں کا بیٹا غریب عوام کیساتھ ہے ،ہماری سیاست وزیراعظم بننے کیلئے نہیں ہم غریب عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 19:42

نوازشریف نے ضیاء الحق کی گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا،جھوٹی سیاست ..
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف تم نے ضیاء الحق کی گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا اور جھوٹی سیاست کی بنیاد ڈالی ، شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ میرا جینا اور مرنا غریب عوام کیساتھ ہوگا ، آج اسی ماں کا بیٹا غریب عوام کیساتھ ہے ،ہماری سیاست وزیراعظم بننے کیلئے نہیں ہم غریب عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

ہفتہ کو مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آج میرے چیئرمین کا استقبال جس طرح ہزارہ کے غیور عوام نے کیا ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں ، پیپلزپارٹی کی سیاست سچاور برابری پر مبنی ہے ، کسان ،مزدور اور غریب عوام اس پاکستان میں ترس رہے ہیں ، یہ پاکستان کوئی نیا نہیں بنا سکتا ، یہ پاکستان بھٹو کا پاکستان بنے گا ، بھٹو نے کہا تھا میری طاقت عام مزدور اور غریب عوام ہیں ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری سیاست وزیراعظم بننے کیلئے نہیں ہم عوام اور غریب کی حکمرانی چاہتے ہیں ، بی بی نے کہا تھا میرا جینا اور مرنا عوام کیساتھ ہوگا ، آج اسی ماں کا بیٹا غریب عوام کیساتھ ہے ، سچ کی روشنی اندھیرے کو بھی اجالا کردیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ضیاء الحق کی گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا اور جھوٹی سیاست کی بنیاد ڈالی۔